لاہور(کامرس رپورٹر)سوئی ناردرن ٹاسک فورس نے لاہور کے نواحی گاؤں سدھار میں کارروائی کر کے 13گھروں میں بذریعہ بائی پاس لائن گیس چوری پکڑ لی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن ٹاسک فورس نے کچا روڈ لاہور کے قریب واقع سدھا رگاؤں میں کارروائی کر کے غیر قانونی بائی پاس لائن منقطع کر دی۔ غیر قانونی بائی پاس کے ذریعے 13گھروں میں لائن پریشر پر گیس چوری کی جا رہی تھی۔ سوئی ناردرن حکام نے گیس چوری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرا دی ۔