لاہور(اشرف مجید)چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن(ر) سید حماد عابد نے ٹریفک افسران و اہلکاروں کے بچوں کو سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا ہے اس ضمن میں تمام تعلیمی اخراجات پنجاب پولیس برداشت کرے گی جس کے لئے تمام تفصیل بمعہ درخواست20مارچ تک دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،جس میں ریٹائرڈ ملازمین کے بچے بھی شامل ہونگے اس ضمن میں ٹریفک افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد نمایاں کار کردگی والے تمام بچوں کے ناموں کی فہرست فائنل کرے گی جسے بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس پنجاب کو بھجوائی جائے گی ،تفصیلات کے مطابق نئے آنے والے سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی جانب سے ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کے بچوں کو پنجاب پولیس رولز 2016کے تحت تعلیمی اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں مراسلہ نمبر 2900-80/w-v1 میں تمام ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کو اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات کے بارے میں درخواستیں 20مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے ،ذرائع کے مطابق سی ٹی او لاہور کے اس اقدام پر سٹی ٹریفک پولیس اہلکاروں میں خوشی کی لہڑ دور آئی ہے ، مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے بنائے گئے قوائدو ضوابط کے مطابق ایسے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے نمایاں کار کردگی والے ہونہار بچوں کو سکار شپ دی جائے گی جس کے لئے سی ٹی او لاہور کی جانب سے باقاعدہ کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا ہے یہ کمیٹی جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کرنے کے ساتھ انکے سکالر شپ کی منظوری دے گی اگر کسی کے کاغذات کم ہونگے یا کوئی بھی اعتراض ہو گا تو کمیٹی متعلقہ اہلکارکو فوری اطلاع بھی کرے گی تا کہ وہ اپنے کاغذات مکمل کر سکیں جس میں کمپیوٹرزئزڈ تنخواہ سپل ،فوٹو کاپی پنشن بک (برائے ریٹائرڈ ملازمین )اصل Bonafideبونا فائیڈ سرٹیفکیٹ ،اصل بینک ،تعلیمی ادارے کی رسیدیں جنکا دورانیہ یکم جنوری 2019سے 31دسمبر2019ہو ،درخواست دہندہ کی شناختی کارڈ کی کاپی شامل ہے ،مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے ملازمین جنکی تنخواہ سٹی ٹریفک پولیس سے نہیں جا رہی ہے وہ درخواست جمع کروانے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ تمام کیس بزریعہHRMISویلفیئر سوفٹ ویئر سی پی او آفس ارسال ہونگے ، ذرائع کے مطابق کمیٹی سے منطور شدہ تمام ناموں کو بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس پنجاب کو ارسال کئے جائیں گے تا کہ ان ملازمین کے بچوں کو سکالر شپ دی جا سکے ۔