مکرمی !ایران نے سی پیک کو علاقے کی ترقی اور تعاون کا شاہکار منصوبے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ (بی آر آئی) منصوبے خطے کی تقدیر بدل دیں گے۔ یہ منصوبے علاقے کی تمام ممالک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ ممبر ممالک کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کیلئے سی پیک انتہائی موزوں پلیٹ فارم ہے۔ خصوصاً ایران، افغانستان، پاکستان اور چین کیلئے۔ یہ منصوبے نہ صرف وطن عزیز کیلئے فائدہ مند ہیں۔ بلکہ علاقائی تعاون و ترقی کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے لیے بھی سود مند ہیں۔ سی پیک کی افادیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایران نے بھی چاہ بہار ریل منصوبے سے بھارت کو جواب دے دیا ہے۔ کیونکہ بھارتی بدنیتی پر مبنی سرمایہ کاری ایران کو قبول نہیں تھی۔ بھارت صرف سی پیک کی مخالفت میں چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے ریل اور سڑک کے منصوبے بنا رہا تھا۔ جس میں کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کو بائی پاس کرنا تھا۔ (شہزاد احمد، ملتان)