مکرمی ! ٹائون شپ نیشنل بنک میں ٹریفک چالان جمع کروانا عذاب بن چکا ہے ، تڑپا دینے والی شدید گرمی میں لوگ تیز دھوپ میں لمبی لمبی لائنوں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں ، جب سے ریونیو اکٹھے کرنے کیلئے چالان کرنے کی بھرمار ہوئی ہے حالات بدتر ہو گئے ہیں۔ نیشنل بنک میں سٹاف نہ ہونے کے برابر ہے، لوگ پہلے چالان جمع کرواتے ہیں پھر دوسرے مرحلے میں چا لان ٹائون شپ پولیس کے دینے کے لیئے پھر لائنوں میں لگ جاتے ہیں ، عوام کے لیئے یہ صورتحال انتہائی سنگین بن چکی ہے انکا کوئی پرسان نہیں ، دیہاڑی دار لوگوں کا آدھا دن صرف اس مرحلے میں گزر جاتا ہے، عوام نے حکام سے ٹریفک چالان تمام بنکوں میں جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ( محمد سرفراز خان )