سلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ میں انڈسٹریل پلاٹ کی لیز کینسل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کے وکیل سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بغیر شوکاز نوٹس لیز کینسل کر دی، پانچ سو چیزیں کر سکتے تھے لیکن سی ڈی اے نے بغیر نوٹس لیز منسوخی کا انتہائی قدم اٹھایا۔ کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے سی ڈی اے کی طرف سے خلاف ضابطہ لیز منسوخی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا لگتا ہے پلاٹ پر کسی اور کی نظر تھی، اسلام آباد میں سی ڈی اے کی ناک تلے غیر قانونی کام ہو رہے ہیں ، آرٹیکل 10اے کا کیا کریں؟ کسی کو سنے بغیر لیز کیسے منسوخ ہو سکتی ہے ؟ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مزید استفسار کیا کہ کیا لیز ایک پارٹی سے لے کر دوسری کو دینا چاہتے ہیں؟ ۔