لاہور (سپیشل رپورٹر )جعلی فیڈرل منسٹر سے سی ٹی او لاہور کو فون کروانے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور کو نامعلوم شخص نے کال کرکے اپنا تعارف بطور فیڈرل منسٹر انرجی اینڈ پٹرولیم عمر ایوب کرایا اور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کو ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم دیا۔جانچ پڑتال میں جعلی فون ثابت ہونے پر مقدمہ درج کرکے ملزم ادریس کو تھانہ لوئر مال پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔