لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کو دیکھنے کے لیے سیاسی شخصیات بھی قذافی سٹیڈیم آئیں۔ وزیر اعظم کی خصوصی مشیر اطلاعات فرودس عاشق اعوان، آزاد کشمیر کے وزیر ناصر حسین، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سمیت کئی اہم شخصیات نے سٹیڈیم میں آ کر میچ دیکھا۔