سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دریائے توی میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ، سیالکوٹ کے علاقہ پل بجواں کا رہائشی نوجوان محمد بلال دو روز قبل اپنے قریبی عزیز کے گھر پر گیا تھا ، وہاں سے ہی دریائے توی میں نہانے کی غرض سے چلا گیا ، نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا جانے سے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ، نعش کی تلاش جاری ہے ۔