سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے قاتل کو سزائے موت اور 5لاکھ رو پے جرمانے کی سزاسنادی تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ بھلر کے رہائشی اویس کوعید کے روز 12اگست کو اس کا دوست وشال گھر سے بلا کر لے گیا اورفائر مار کر اسے قتل کر دیااور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیاجس کا مقدمہ تھانہ بمبانوالہ میں مقدمہ درج تھا کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ تجمل حسین ہنجرا نے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔