انقرہ،بیجنگ،لندن،تہران(نیٹ نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام شہری کا قتل فاشسٹ اور نسل پر ستانہ اقدام ہے ، بطور مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ اس وحشیانہ قتل کی مذمت کریں۔امریکہ میں سیاہ فام شہری کے قتل پر رد عمل دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا امریکہ میں اقلیتوں کیساتھ نسل پرستانہ رویہ پرانی بیماری ہے ۔ امریکہ سیاہ فاموں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرے ۔میئر لندن صادق خان نے کہا کہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل پر پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ امریکی حکومت اپنے ملک میں بھی دھونس زبر دستی روا رکھتی ہے ، وہ عوام پر تشدد ختم کرکے لوگوں کو سانس لینے کا موقع دے ۔افریقن یونین نے سیاہ فام شہری کی ہلاکت کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ سیاہ فام شہریوں کیخلاف نسلی تعصب کو ختم کرے ۔