لاہور( آن لائن ) معاشی حالا ت سے تنگ آ کرسٹیج اداکارہ سعدیہ شیخ تکہ کباب کا ڈھابہ چلانے پر مجبور ہوگئیں۔ سعدیہ شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 1995 میں کام شروع کیا تھا اور شوبز کی دنیا کو 25 سال دیئے ۔ لیکن اب حالات کی وجہ سے مجھے یہ کام کرنا پڑ رہا ہے ۔کل میں ایک کامیاب آرٹسٹ تھی لیکن آج ڈھابہ چلانے پر مجبور ہوں کیونکہ میرے پاس پیسے کمانے کا اب اور کوئی ذریعہ نہیں ۔ تھیٹر اداکاروں کے حالات اب بہتر نہیں رہے ۔ سٹیج اداکاروں کو اس طرح عزت بھی نہیں دی جاتی جس طرح کا وہ کام کرتے ہیں۔ میں نے تھیٹر کے تمام بڑے فنکاروں کیساتھ کام کیا ا ور میرے سب کیساتھ تعلقات بھی بہت اچھے تھے ۔ تاہم کسی شخص کو نہیں پتہ ہوتا کہ آنیوالے کل میں کیا ہوگا۔