لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایتکار سید نور نے اپنی فلم ’’ باجرے دی راکھی ‘‘ کے سیٹ پر اپنی 70ویں سالگرہ منائی ۔ سید نور ان دنوں اپنی فلم ’’باجرے دی راکھی ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کے سیٹ پر ہی انہوں نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ اس موقع پر اداکار مصطفی قریشی ، افتخار ٹھاکر،شیبا حسن سمیت دیگر فنکاروں اور ہنر مندوں نے انہیں مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔