لاہور( شوبز ڈیسک) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائی ۔ ذوالقرنین حیدر نے اپنی رہائشگاہ پر اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ اپنی سالگرہ منائی اور کیک کاٹا۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے انہیں تحائف دئیے گئے اوران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔