لاہور(کلچرل رپورٹر)سانحہ تیزگام کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کوک سٹوڈیو نے سیزن 12 کی تیسری قسط کی ریلیز کرنے سے روک دی گئی ہے ۔اب تک کوک سٹوڈیو سیزن 12 کی دو اقساط ریلیز ہو چکی ہیں اور گزشتہ روز اس کی تیسری قسط کو ریلیز ہونا تھا لیکن کوک سٹوڈیو کی انتظامیہ نے سانحہ تیزگام کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہوتے ہوئے اس کی ریلیز ملتوی کر دی ۔ کوک سٹوڈیو انتظامیہ نے کہا کہ ہماری دعائیں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔