مکرمی !سٹیزن پورٹل سیل اپنی افادیت کھوتا جا رہا ہے اس کی وجہ سٹیزن پورٹل کے حکام کی طرف سے سرکاری افسران کے احتساب کے عمل کا فقدان ہے شہریوں کو جن شکایات پر ریلیف ملنا چاہیے اداروںکے افسران اکثر سائل کو بلا کر اس کا موٗقف سُنے بغیر خود ہی شکائت کا جواب اپنی مرضی سے بنا کر شکائت کو داخل دفتر کر رہے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ افسران اپنے خلاف ہونے والی شکائت کا جواب شکائت کے اصل متن سے ہٹ کر بھی دے رہے ہیں۔ باعث مجبوری شکائت کی انکوائری کے لئے اپنے ماتحت عملہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنانے اور غلط کاری اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے کر شکائت کو رفع دفع کرنے کی پالیسی بھی اپنارہے ہیں اور پھر مدت کا تعین کئے بغیر بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہیں آتی ایسے میں جب ملزم ہی منصف بن جائیں تو انصاف کامعیار کیا رہ جاتا ہے۔ وزیراعظم صاحب اس کا نوٹس لیں۔ (زاہد رئوف کمبوہ ،گوجرہ )