ملتان (خبرنگار) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بلاول کے نقطہ نظر سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر سیاست میں ان کا اپنا مقام ہے ، میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ ہوں، مودی الیکشن سے پہلے ڈرامہ رچانے کی کوشش کررہا ہے ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ میں ایک فیصد مسلمان ہیں لیکن پھر بھی انکی وزیر اعظم نے لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے کہتارہاہوں اور کہتا رہوگا کہ نیب ایک عیب ہے ، ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ پنڈی کے لوگوں نے میرے مقابلے میں شیخ رشید کی ضمانت ضبط کرادی تھی۔