لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) نئے سیشن جج لاہور اعظم سرویا نے چارج سنبھالتے ہی 8 عدالتی اہلکار معطل کر دیئے ، اہلکاروں کی معطلی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ سول جج زنیرہ ظفر کی عدالت کے تمام اہلکاروں کو 3 ماہ کیلئے معطل کیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق 12 اگست کو سولجج زنیرہ ظفر کی عدالت صبح 8 بج کر 15 منٹ تک بند تھی، مقررہ وقت پر کمرہ عدالت نہ کھول کر عدالتی عملے نے لاپروائی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا۔ سول جج زنیرہ ظفر کے سٹینو گرافرز سرفراز نواز اور اویس نواز ، ریڈر وقاص افتخار، کمپیوٹر آپریٹر تالیہ غازی، اہلمد شاہد شفیق، اہلمد فہیم امین، نائب قاصد محمد یاسین اور حسنین رضا کو معطل کیاگیاہے ۔