لاہور(کر ائم ر پو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے افسران کے لیے تقریب تقسیم انعامات ہوئی۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ر او سردار علی خان،چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان،آپریشن کمانڈر محمد عاصم جسرا سمیت شفٹ کمانڈرز ڈی ایس پیز شریک ہوئے ۔مختلف شعبوں کے 37قابل افسران میں اسنادوکیش انعامات تقسیم کیے گئے ۔ 30مرد اور 07خواتین پولیس کمیونیکیشن افسران شامل تھے ۔