لاہور (سپیشل رپورٹر سے ) حکومت پنجاب کے صوبائی رولز آف بزنس 2011 میں ترمیم کر دی ہے جس کے تحت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا انتظامی کنٹرول پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔اس سے قبل سیف سٹی اتھارٹی کا کنٹرول محکمہ داخلہ پنجاب کے پاس تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیف سٹی اتھارٹی کا انتظامی کنٹرول پنجاب پولیس کے حوالے کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے ۔