لاہور(انور حسین سمرائ) پنجاب حکومت نے سینئر افسران کی طرف سے سرکاری گاڑیاں غیر قانونی استعمال رکھنے پر نوٹس لے لیا ہے ۔ ان افسران کو فوری طور پر سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجا ب حکومت نے سابق چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیاتی بورڈ جہانزیب خان کو حکم دیا ہے کہ وہ سرکاری گاڑی ایل ای جی 6767، خالد شیر دل کو ایل ڈبلیو کیو 435 اور شعیب بن عزیز سابق پریس سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو ایل ای جی 802 فوری طور پر واپس کرنے کا حکم دیا ۔ ذرائع کے مطابق جہانزیب خان کو پنجاب کی نگران حکومت نے صوبہ بدر کیا تھا لیکن وہ پنجاب کی ملکیتی سٹاف کار وفاق میں ساتھ لے گئے تھے جبکہ خالد شیر دل جب پنجاب میں او ایس ڈی تھے تو ان کو استعمال کے لئے گاڑی دی گئی تھی لیکن اب مستقل تعیناتی کے باجود ٹرانسپورٹ پول کی گاڑی واپس نہ کی ۔