اسلام آباد(خبر نگار)چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اسلام آباد میں 133فوجداری مقدمات باقی رہ گئے ہیں جن کا فیصلہ آئندہ دو تین ہفتوں میں ہوجائیگا،اس کے بعد وکلا کو نئے مقدمات کا انتظار کرنا پڑے گا۔جمعہ کو نیب مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریما رکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں نیب کی 2015کی 54اپیلیں زیر التوا تھیں جو نمٹادی گئیں ،اب مجموعی طور پر اسلام آباد میں 133فوجداری کیس رہ گئے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ ان سارے کیسز کا دو تین ہفتوں میں فیصلہ ہوجائیگا پھر وکلا صاحبان کو نئے مقدمات کیلئے انتظار کرنا پڑے گا۔