لاہور( سپورٹس ڈیسک) سینٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے پر پاکستان کی 8 ویمن کرکٹرز نے کرکٹ چھوڑنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آٹھ ویمنز نے دوسری نوکری کی تلاش بھی شروع کر دی ہے ۔ قومی کرکٹرز شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے ماہانہ تنخواہ بند ہوگئی ہے اورگھر چلانے کیلئے قرض لینے پرمجبور ہیں۔کرکٹ چھوڑنے پرغور کرنے والی کرکٹرز میں 2 آل راؤنڈرز، 4 بلے بازاور 2 بولرز شامل ہیں۔ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 18 کرکٹرز کو 4 کیٹگریز میں رکھا ہے ۔