لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی جنرل باڈی کا اجلاس ملک اعجاز احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی ۔جبکہ محکمہ کوآپریٹو کی جانب سے صباحت علی خان نے بطور کوآپریٹو انسپکٹر کے طور پر مانیٹرنگ کی ۔سوسائٹی کی طرف سے جنرل سیکرٹری سوسائٹی محمد سلیم خان نے ایجنڈے کی تفصیلات پیش کیں اور سابقہ اجلاس کی کارروائی اور اس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرائی۔جبکہ شرکاء نے اجلاس کے روبرو پیش کئے گئے 11نکاتی ایجنڈے کی بھی منظوری دے دی ۔اجلاس کے شرکاء کو سابقہ آڈٹ، سوسائٹی کی اراضی سے متعلق کیس کی نیب میں انکوائری معاملات، ٹرانسفر آف ممبر شپ /اخراج و اندراج ممبران کی توثیق، سوسائٹی کی اراضی کے سلسلہ میں ترقیاتی ادارہ لاہور کے ساتھ 30فی صد کی شرح سے طے پانے والے معاملات،ممبران سوسائٹی کو 3اور5مرلہ کے تناسب سے پلاٹ فراہم کرنے کے حوالے سے اس کام کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے جیسے اہم امور بھی زیر بحث آئے ۔