لاہور (نامہ نگار )سیکرٹری لیبر سارہ اسلم نے رحمت العالمین انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور رحمت العالمین انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی اور لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کیا انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی کی ریکارڈ مدت میں تعمیر اور ہسپتال کی لیبارٹری کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کرنے پر کمشنر سوشل سکیورٹی تنویراقبال تبسم کی کارکردگی کی تعریف کی اس موقع پر کمشنر سوشل سکیورٹی تنویر اقبال تبسم ، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ناصر جمال پاشا، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر بابر بندیشہ ، ہسپتال ایم ایس اور دیگرسٹاف و عملہ بھی موجود تھا ۔ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی اس موقع پر سیکرٹری لیبر سے ملاقات کی اورایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ پر سیکرٹری لیبر سارہ اسلم کی کاوشش پر اُن کا شکریہ ادا کیا گیا ۔سیکرٹری لیبر کا ہسپتال کے تمام شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا اورسیکرٹری لیبر کی مریضوں اور اُن کے اہل خانہ سے ہسپتال میں دی جانے والی سہولیات پر بات چیت بھی کی۔سیکرٹری لیبر نے ہسپتال گرائونڈ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا ۔