اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی،آئی این پی ) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یقوب فتح محمد کی مدت ملازمت میں 14 مہینے کی توسیع کردی گئی ۔منگل کو ترجما ن الیکشن کمیشن الطاف خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یقوب فتح محمد کو 14 مہینے کا پہلا ایکسٹینشن دیا گیا ہے ۔اس سے پہلے نومبر 2015 ء سے انہیں3 سال کیلئے کنٹریکٹ پر لیا گیا تھا ۔ اب پہلی بار اس کنٹریکٹ میں 14 مہینے کی توسیع کردی گئی ہے ۔مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری چیف الیکشن کمشنر نے دی۔