نیو یارک ( این این آئی )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز آج نیویارک میں ایک تقریب میں ایک پاکستانی سمیت 119فوجی ،پولیس اورامن فوج کے اہلکاروں کوڈیگ ہمارکسولڈمیڈل دیں گے ۔یہ تقریب بین الاقوامی امن فوج کے سالانہ بین الاقوامی دن کے موقع پرمنعقد کی جارہی ہے ۔شہیدہونے والے امن فوجیوں میں پاکستان کے نائیک محمدنعیم رضابھی شامل ہیں جوعوامی جمہوریہ کانگومیں اقوام متحدہ کے استحکام مشن کے ساتھ خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔