سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بٹر ڈوگراں میں غلام غوث کو پیسوں کی واپسی کے تقاضا پر ملزم فیصل نے آہنی پائپوں کے وار کرکے زخمی کردیاا ور فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ دریں اثناء اکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے والے چھ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے صہیب احمد کو پندرہ لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر آفتاب، تھانہ حاجی پورہ میں شمشیر علی کو ایک لاکھ35ہزار روپے کا بوگس چیک دینے پر ذیشان اور ایک لاکھ دس ہزار روپے کا بوگس چیک دینے پر حسن مسیح، نصر اﷲ کو 3146181کا بوگس چیک دینے پر چاند حسین، عثمان کو تین لاکھ پچاس ہزار روپے کا بوگس چیک دینے پر شاہ فیصل اور تھانہ مراد پور میں انس رفیق کو تین لاکھ 28ہزار روپے کا بوگس چیک دینے پر عرفان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔