بیجنگ( ویب ڈیسک) چین میں اپنی نوعیت کا ایک اور انوکھا اور منفرد شاہکار عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔ چین کے ماہر انجینئرز کی تیار کردہ پہاڑ پر بنی اسکلیٹر(بجلی سے چلنے والی سیڑھیاں) عوام کے لیے کھول دی گئی ہیں۔180 میٹر اونچائی پر جاتی اس 518 میٹر طویل اسکلیٹر کاپورا سفر 12منٹ میں مکمل ہوتا ہے ۔اسکلیٹر پر سفر کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رُخ کر رہی ہے ۔ چینی شہریوں نے اس انوکھے شاہکار کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پہاڑ پر چڑھائی کیلئے کبھی کبھی خوفناک حادثے بھی رونما ہو جاتے تھے اور کئی معصوم بھی اب تک اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، یہ سڑھیاں سچ میں کمال ہیں۔