لاہور (سپیشل رپورٹر ) پرانی انارکلی میں جی پی او چوک سے ٹریفک وارڈ ن ظریف نے موٹر سائیکل سوار سے 12شراب کی بو تلیں برآمد کر لی ،ٹریفک پولیس کے مطابق بابر نامی ملزم موٹرسائیکل پر شراب کی بوتلیں لے کر جا رہا تھا، جی پی او چوک پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکاگیا،موٹرسائیکل سوار کے منہ سے بدبو آنے پر اس کی تحقیق کی گئی،موٹرسائیکل سوار نے ٹینکی میں رکھے سامان میں بوتلیں چھپائی تھیں، مزید کارروائی کے لئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیاگیا ہے ۔