لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف گلوکارہ سائرہ نسیم نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنے کیرئر کا پہلا ڈرامہ سائن کرلیا ہے ۔ سائرہ نسیم کو ڈائریکٹر عادل عسکری نے اپنی سیریل "اماں جی’’ میں کاسٹ کیا ہے جس کی ریکارڈنگ جلد ہی لاہور میں شروع ہوگی اس سیریل کی کہانی سید در نجف اور ڈائیلاگ ناصر ادیب نے تحریر کئے ہیں۔پروڈیوسر فواد حسن اور عادل عسکری جب کہ ڈی او پی اور ڈائریکٹر بھی عادل عسکری ہیں۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو،فردوس جمال، کاشف محمود،روحی خان شامل ہیں ۔