مکرمی ! ہماری سیاسی قایدت کومذہبی فرقہ واریت اورسیاسی مفادپرستی سے بالاترہوکراتحادویگانگت کامظاہرہ کرناہوگالاشوں پرسیاست کی بجائے ایسے گھناؤنے جرائم کوروکنے کی مشترکہ تگ ودوکرناہوگی تاکہ سیاستدانوں کوچاہئے کہ جمہوری رویوں کواپنائیں اقتدارکی حوس رکھنے کی بجائے ملک وملت کیلئے بہترین کارکردگی دکھائیں تاکہ قوم کااعتمادسے بحال ہوسکے تنقیدی اورگالم گلوچ والی سیاست کوچھوڑکرتعمیری راہوں پرچلناہوگاایک نئی انقلابی فکرتازہ سے معاشرہ کو بدلناہوگا۔جمہوری اقدار کواپناکرہی بہترین معاشرتی وسماجی نتائج اخذکئے جاسکتے ہیں۔ عمران خان ریاست مدینہ کانعرہ لگاؤمگرمظلوم قوم پرتبدیلی نظام کے ذریعے ترس کھاؤاس نشیمن کواب مزیداجاڑانہی جاسکتااس دھرتی پرلہوکاکھیل اب مزیدنہی کھیلاجاسکتاآئے روزمہنگائی برداشت کرنے کی سکت اب اس قوم میں نہیں۔پاکستان کی اکثریت مظلوم قوم کی نگاہیں عمران خان پرجمی ہوئیں ہیں کہ اشرافیہ کے موجودہ نظام کوتبدیل کیاجائے یہ مطالبہ ہرآنے والے دن کے ساتھ زورپکڑتاجارہاہے۔ ( محمد حسنین ہراج)