پشاور(آن لائن) پشاور ، اسلام آباد ، لاہور ، کراچی کے ائیر پورٹس سے خوراک کی اشیاء بیرون ملک لے جانے پر پابندی عائد کرنے کی تجاویز پر غور شروع کردیا ہے ۔ پشاور ائیر پورٹ سمیت ملک بھرکے تمام انٹرنیشنل ائیر پورٹس سے اے این ایف اور کسٹم کے حکام کی جانب اشیائے خوردونوش میں آئس اور ہیرئوئن بیرون ممالک سمگلنگ کرنے کی کو ششیں ناکام بناچکی ہیں ۔ پشاور کے بعد صوابی ، کوہاٹ ، ہنگو ، بنوں سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے منشیات کے بیرون ملک سمگلنگ کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے۔