نئی دہلی(نیٹ نیوز)طبیعت بہتر ہونے پر سنجے دت ہسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ،بولی وڈ بابا سنجے دت کو 2 دن قبل 8 اگست کو سانس میں تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا،خیال کیا جا رہا تھا کہ اداکار کو ممکنہ طور پر کورونا کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے ، تاہم خوش قسمتی سے ان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے ،اداکار کے اہل خانہ نے بھی سنجے دت کو کوئی بیماری نہ ہونے یا کورونا کی علامات نہ ہونے کی تصدیق کی تھی،ہسپتال میں 2 دن تک زیر علاج رہنے کے بعد اداکار کو 10 اگست کو ڈسچارج کردیا گیا،اداکار نے ہسپتال سے باہر نکلتے وقت فوٹوگرافرز اور صحافیوں کو سلام بھی کیا،سنجے دت نے حال ہی میں 61 ویں سالگرہ منائی تھی اور مستقبل قریب میں وہ سڑک 2، بھوج اور تربوز نامی فلموں میں نظر آئیں گے ۔