نیویارک (سپورٹس ڈیسک)سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کا آغاز آج سے ہو گا۔ نوویک جوکووچ مینز سنگلز اور نائومی اوساکا ویمنز سنگلز میں اعزازات کا دفاع کریں گی۔ 8 ستمبر تک جاری رہنے والے میگا ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے ۔ سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک جوکووچ کو مینز اور جاپان کی سٹار کھلاڑی نائومی اوساکا کو ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے ٹاپ سیڈ رکھا گیا ، رافیل نڈال سیکنڈ اور راجر فیڈرر تھرڈ سیڈ ہیں، اسطرح ویمنز سنگلز میں آسٹریلوی کھلاڑی ایشلیگ بارٹی سیکنڈ سیڈ، کیرولینا پلسکووا تھرڈ سیڈ، سیمونا ہالپ فورتھ سیڈ، ایلینا سویتولینا ففتھ سیڈ جبکہ سرینا ولیمز ایٹتھ سیڈ ہیں۔ اعلان کردہ ڈراز کے تحت جوکووچ اسپینش حریف روبرٹو بائنا کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے ۔