لاہور(نمائندہ خصوصی سے )ماڈ ل خانقاہ کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعمیر ہوگیا۔ کلرکہار میں "پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ"سے 08 کینال اراضی پر قائم عظیم اورخوبصورت دربار زائرین کیلئے جملہ سہولیات سے آراستہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجا ب ڈاکٹر طاہررضا بخاری نے گروپ ایڈوائزر 92 نیوز محمد اسلم ترین کی ہمراہی میں دربار حضرت آہو باہو کلر کہار کے تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کے جائزے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر زونل ناظم اوقاف محمد گلاب ارشاد ، منیجر اوقاف جہلم ،ضلعی خطیب اوقاف اور پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے ۔ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب نے بتایاکہ مدینہ فا ؤنڈیشن کے تعاون سے مکمل ہونے والے اس منصوبے میں عظیم الشان مسجد ، کشادہ دربار صحن ، مزار شریف کی عمارت ،مہمان خانے ، زائرین کمپلیکس اور لنگر خانہ وغیرہ بطور خاص قابل ذکر ہیں۔