روم(ویب ڈیسک) اٹلی کے سائنسدانوں نے ایسے نینو ذرّات (نینو پارٹیکلز) تیار کرلیے ہیں جنہیں انجکشن کے ذریعے آنکھ کے پردے تک پہنچا کر اس کی مرمت کرکے بینائی بحال کی جاسکتی ہے۔اس مقصد کیلئے ماہرین نے مختلف اقسام کے نینو ذرّات کو آپس میں ملا کر ایک مخلوط پولیمر تیار کیا، جو ’’پی تھری ایچ ٹی نینو پارٹیکل‘‘ کہلاتا ہے۔ فی الحال یہ تجربات چوہوں پر کامیابی سے کیے جاچکے ہیں۔ واضح رہے کہ آنکھ کے اندر کسی چیز کا عکس ’’آنکھ کے پردے‘‘ پر بنتا ہے، جس میں خاص طرح کے خلیے ہوتے ہیں یوں ہم کسی چیز کو ’’دیکھتے‘‘ ہیں۔