لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ فنو ن لطیفہ سے وابستہ تمام افراد ہمارا اثاثہ ہیں،الحمرا آرٹس کونسل انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، نئی نسل کو اپنے اسلاف کی جدوجہد سے آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف دانشور ڈاکٹر طارق شریف زادہ سے ملاقات میں کیا ۔ اس موقع پر ناموردانشور ڈاکٹر طارق شریف زادہ نے ثمن رائے کو الحمرا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر پروفیسر عابد قادری، مجاہد مرزا اور نیاز حسین لکھویرا بھی موجودتھے ۔