لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر لاہور میں تیزی سے پھیلتی کورونا وائرس کی وبا تشویشناک ہے ۔حکومت عوام کو کورونا وائرس سے آگاہی کیلئے موثر اقدامات کرتے ہوئے میڈیا سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کو استعمال کرے ۔ کورونا وائرس کی تیزی سے بڑھتی تعداد کی ایک بڑی وجہ لوگوں کی اس بیماری سے لاعلمی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس بیماری کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی جو انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔