کراچی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے مارشل آرٹس میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا، کراچی کے محمد راشد نے مزید تین عالمی ریکارڈ توڑکر اعزازات کشمیریوں کے نام کر دیئے ۔کراچی کے محمد راشد نسیم نے کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 234 اخروٹ توڑ کر پربھارکر ریڈی کا اعزاز چھین لیا۔پاکستانی ایتھلیٹ نے ایک منٹ میں ٹارگٹ پر 114 مرتبہ گھٹنے کے وار کیے اور پربھارکر ریڈی کودوسرے ریکارڈ سے بھی محروم کر دیا۔