لاہور، فیصل آباد (کرائم رپورٹر، نیٹ نیوز) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ شہریوں کی عزت، کرپشن کا خاتمہ اور ریاست کے استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔فیصل آباد میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کے ہمراہ تمام ریجن کا دورہ کررہا ہوں۔ بہتر سروسز کی ڈلیوری کیلئے کوشاں ہیں۔ریسوسز کی کمی کی وجہ سے سیف سٹی پراجیکٹ میں تاخیر کا سامنا ہے ۔ جن شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ رُکے ہیں انکے قیام کے لئے بھی کوشش کررہے ہیں۔کرائم فائٹنگ کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وارداتوں کے دوران چھینی گئی اشیاء کی ریکوری بھی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ جوا مافیا کے خاتمہ کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ گڈ گورننس اور جرائم کی روک ہماری تھام ترجیح ہے ۔