لاہور(کلچرل رپورٹر)کوریوگرافر جوڑی پرنس سجاد اور بینش کی نئی پرفارمنس نے دھوم مچادی جس میں وہ دونوں جوکر بنے ہوئے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران پرنس سجاد اور بینش نے بتایاکہ اس نئے گیٹ اپ میں پرفارمنس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں پرنس سجاد نے کہاکہ آرٹسٹ اپنے ٹیلنٹ اور پرفارمنس کی بدولت اپنی پہچان کرواتا ہے ہم کوریوگرافر ہیں ہمیں اپنی کامیابی کے لئے ہربار نئی آئٹم تیار کرنی پڑتی ہے اس سے قبل ہم صوفی پرفارمنسز دے چکے ہیں جنہیں بہت پسندکیا گیا تھا۔