کراچی( سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ’’ARWA‘‘رکھ دیا۔دو روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر 5 ویں بیٹی کی ولادت ہوئی تھی جس کی خبر اُنہوں نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی۔ سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب نے میری بیٹی کے لیے جو نام تجویز کیے تھے میں نے وہ سب پڑھے ہیں آپ سب کا شکریہ۔‘ سابق کپتان نے اپنے ٹویٹ میں اُن چھ صارفین کو بھی مینشن کیا اور مبارکباد دی۔