لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ٹورنامنٹ سپانسرڈ بائی سامبا بینک ڈائمنڈ پینٹس نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کو 6-5 سے ہرا دیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی سی ای او اور صدر سامبا بینک شاہد ستار تھے ۔ ڈائمنڈ پینٹس اور ماسٹر پینٹس کے درمیان فائنل کافی دلچسپ رہا۔ پہلے چکر میں ڈائمنڈ پینٹس نے دو گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی۔ دوسرے چکر میں ماسٹر پینٹس نے دو اور ڈائمنڈ پینٹس نے ایک گول سکور کیا جبکہ تیسرے چکر میں ڈائمنڈ پینٹس نے دو اور چوتھے میں ماسٹر پینٹس نے دو گول سکور کیے ۔