لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے نوجوان فاسٹ باؤلرز پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی ٹیم میں موجودگی اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی دونوں باصلاحیت کرکٹرز ہیں، انہوں نے کہا کہ محمد عباس، سہیل خان اور یاسر شاہ جیسے تجربہ کار باؤلرز کی موجودگی سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو رہا ہے ۔اظہر علی نے کہا کہ بحیثیت بیٹسمین بعض اوقات آپ سے رنز نہیں ہوتے مگر انگلینڈ میں تیاریوں کے دوران تمام بلے باز نیٹ میں بہتر توازن کے ساتھ بیٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔