اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیب نے لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پرکل پیر کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 24 فروری کو شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر ہے ،اس روزاسلام آباد میں موجود نہیں ہونگا اس لئے سماعت ملتوی کی جائے ۔