لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )شاہدرہ پولیس کی کمیونٹی پولیسنگ کے تحت بچھڑوں کو اپنوں سے ملوادیا 8 سالہ چنیوٹ سے آئی زینب کو بحفاظت اسکے والد کے حوالے کر دیا۔زینب اپنے ذہنی معذور چچا کے ساتھ چنیوٹ سے لاہور آگئی۔زینب اور اسکے ذہنی معذور چچا کو لاوارث جانتے ہوئے شاہدرہ پولیس تھانہ لے آئی تھی ۔بچی کے والد نے اپنے بھائی اور بیٹی کے بحفاظت ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔