مکرمی!میں آپ کے اخبار کے توسط سے حکام کی توجہ شادیوں میں فائرنگ کے دوران ہونے والے حادثات کی طرف مبذول کروانا چاہتی ہوں۔شادیوں کے دوران جشن منانے والی فائرنگ کے نتیجے میں بہت سے افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔نوجوانوں کی لاپرواہی ، کی بنا پر کی جانے والی فائرنگ بیشمار حادثات کا سبب بنتی ہیں۔بہت سے ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں کہ خوشیوں کے بجائے گھروں میں ہی ما صف تم بچھ جاتی ہے۔ نادانی یاکم علمی میں کی جانے والی فائرنگ دولہے کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے۔ شادیوں کے تقریبات میں بچے ، بوڑھے،نوجوان سب شریک ہوتے ہیں اور شادیوں میں ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کا شکار بنتے ہیں۔ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لئے ایک سنجیدہ اور فوری کاروائی کی ضرورت ہے۔لہٰذا میری حکام سے التجا ہے کے شادیوں کی تقریبات میں ہونیوالی فائرنگ پر پابندی لگائی جائے۔ ( عشرت فاطمہ ،مجید کالونی لانڈھی، کراچی)