لاہور(سپیشل رپورٹر) مناواں پولیس نے شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی8سالہ بچی بسمہ کی لاش کا پوسٹمارٹم کے بعد اسکے لواحقین کے حوالے کردی۔ مقتولہ کی لاش اسکے گھر پہنچتے ہی کہرام برپا ہو گیا۔ والدین اپنی معصوم بچی کی لاش سے لپٹ کر دھاڑیں مار کر روتے رہے ۔بعدازاں مقتولہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مناواں میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے 9 گھنٹے بعد قاتل سیف کو گرفتار کر لیاگیا تھا ۔پولیس نے ملزم سیف کو اسکے دوست کی نشاندہی پر گرفتار کیااور تفتیش شروع کر دی۔ واضح رہے کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے معصوم بچی کی ہلاکت کے واقعہ پر وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیا تھا ۔