لاہور( سپورٹس ڈیسک)نامور اداکار احد رضا میر نے کہا ہے کہ شادی کے بعد زندگی کو بھرپور انجوائے کر رہا ہوں اور دعا ہے کہ خدا کی ذات ہماری زندگی میں ایسے ہی خوشیاں دے ،شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد زندگی میں توازن رکھنے والے ہی کامیاب ہوتے ہیں اور میں بھی اس پر عمل پیرا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں احد رضا میر نے کہا کہ ابھی زندگی کی نئی اننگز شروع کی ہے اورسب گھر والوں اور دوستوں کی دعائیں میرے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل بہت بڑا ہے اور اور انسا ن کو بڑے دل والا ہی ہونا چاہیے کیونکہ اس کے بغیر آپ زندگی نہیں گزار سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میراا ور میری اہلیہ کا شعبہ بھی ایک ہے اس لئے ہم ایک دوسرے سے مشاورت کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر اپنے گھر والوں سے رہنمائی لیتے ہیں ۔