شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ وماڈل انیسہ جہاں نے کہا ہے کہ ماڈلنگ واداکاری کوئی آسان اور شوقیہ کام نہیں اس کے لیے محنت،ریاضت اور لگن کی ضرورت ہے جو کم لوگ اس پر توجہ دیتے ہیں اور وہ شارٹ کٹ کے ذریعے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں ۔آج شوبز کی دنیا میں جتنا بھی نام اور مقام بنایا ہے وہ بھرپور محنت ا ورلگن کا نتیجہ ہے اور اس کے لیے کوئی شارٹ کٹ کا راستہ استعمال نہیں کیا۔ فلم ’’قاتل ‘‘ میں بہترین پرفارمنس اور اسکی کامیابی پر مجھے متعد د فلموں کی آفرز ہوئی ہیں ۔ فلموں میں بھی جلد اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائوں گی ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے تاریخی قلعہ میں شوٹنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انیسہ جہاں نے کہاکہ وہ نمبر ون کی دوڑ پر یقین نہیں رکھتی بلکہ اپنے کام سے آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی قائل ہیں۔